Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ملکی زر مبادلہ ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Jul 12, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 12, 2016 | Last Updated: 6 years ago

ISHAQ DAAR PRE BUDGET SOT 21-05
اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں، تین سال میں بجٹ خسارہ 8.8سے 4.5پر لے آئے ،ایک ایک پائی ایمانداری سے خرچ کریں گے۔

ایف بی آر سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو ہر قسم کے دباؤ سے آزاد کردیا ہے، پہلی مرتبہ ایف بی آر کے اہداف پر نظرثانی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے سخت فیصلے کیے ہیں، مالیاتی پالیسی کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، تین سال میں ٹیکس محاصل میں 60فیصد اضافہ ہوا، قوم کی ایک ایک پائی ایمانداری سے خرچ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرضہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے استعمال ہو تو کوئی حرج نہیں، ملک کو دیوالیہ قرار دینے والے پنڈتوں کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں،ملکی کرنسی مستحکم اور ریٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube