اسلام آباد: نیپرا نے صاف کہہ دیاہےکہ موجودہ ٹرانسمیشن سسٹم کے ساتھ بجلی کے بحران پرقابو نہیں پایا جاسکتا۔
ملک کو درپیش بجلی بحران سے نبٹنے کےلیے نیپرامیدان میں آگیاہے۔نیپرا نے کہاہےکہ موجودہ ٹرانسمیشن سسٹم سے بجلی کے بحران پرقابو نہیں پایاجاسکتا۔ نیپرا ذرائع نے بجلی بحران پر قابو پانے کا گربھی بتایا ہے۔
نیپرا نےاسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ میں کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے ساتھ ترسیلی نظام پر بھی خاص توجہ دینا ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ناقص ٹرانسمشن لائنز کے باعث بجلی کی فراہمی متاثرہورہی ہے۔ آلٹرن انرجی پلانٹ سے 2 سال میں27 سومیگاواٹ سے زائد بجلی ضائع ہوئی۔ اینگروپاورپلانٹ بھی سالانہ 8 کروڑ روپےکا نقصان دے رہا ہے،اسی طرح متعدد پاور پلانٹس سے پیدا ہونے والی بیشتر بجلی ضائع ہو رہی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر ٹرانسمشن سسٹم ٹھیک ہوتو نہ صرف مکمل پیداوار کو استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ بار بار کی ٹرپنگ سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہو سکتی ہے۔ سماء