اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی نے اعلان کیاہےکہ ملک میں بجلی کی قلت چار ہزار میگاواٹ ہے۔
وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی کی طلب ساڑھے انیس ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار ساڑھے پندرہ ہزار میگاواٹ ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے دعوی کیاکہ سحر، افطار اور تراویح میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔
وزارت پانی وبجلی نے واضح کیاکہ پشاور میں تکنیکی خرابی کےباعث بند فیڈرز بحال کردیئے گئے ہیں۔ سماء