سنگاپور : ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں تیزی رہی، فی بیرل نرخ 32 ڈالر کی سطح پر آگئے۔
امریکا کے اہم ترین سودے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی مارچ کیلئے فروخت 9 فیصد بڑھ کر 32.19 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ 10 فیصد اضافے کے بعد 32.18 ڈالر فی بیرل رہی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ میں نجی کاروباری سرگرمیاں جنوری کے دوران بھی بھرپور انداز میں جاری ہیں، جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافے کے امکانات ہیں۔ اے پی پی