Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

حکومت نےحبیب بینک میں اپنےشیئرزفروخت کرنیکی منظوری دیدی

SAMAA | - Posted: Apr 11, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 11, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد   :   کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے حبیب بینک کے بیالیس فیصد حصص فروخت کرنے کی منظوری دے دی، وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کہتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی ایکویٹی آفر ہوئی ہے۔
 
کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں وزیر مملکت اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے بتایا کہ ایچ بی ایل کے60 کروڑ 90 لاکھ روپے کے حصص فروخت کئے جائیں گے،فی حصص کی قیمت ایک سو اڑسٹھ روپے مقرر کی گئی ہے، ابھی تک ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی پیشکشیں آئیں جن میں سے ایک ارب نو کروڑ ڈالر کی پیشکشیں قبول کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حبیب بینک کے حصص کی فروخت سے زرمبادلہ میں چھیہتر کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگا۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی ایکویٹی آفر آئی ہے۔ حکومتی اقدامات سے سٹاک مارکیٹ میں پینتیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube