Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

مالیاتی خسارہ کم کرنے کیلئے ٹیکس مراعات ختم کرنے کا امکان

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : مالیاتی خسارہ کم کرنے کیلئے حکومت نے آئندہ سال کے بجٹ میں مزید ڈیڑھ سو ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم کرنے کے لیے کمرکس لی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومتی اخراجات پورے کرنے اور آمدن کو بڑھانے کی خاطر بجٹ 2015-16 میں ایس آر اوز کے ذریعے صنعتی شعبے کو دی جانے ڈیوٹی کی چھوٹ ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آئی ایم ایف کی تجویز پر حکومت کی جانب سے مالی بجٹ 2014-15 میں بھی 100ارب روپے کی غیر ضروری ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کردیا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے اس طرح کے اقدامات سے حکومت منصفانہ ٹیکس نظام کو متعارف کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube