Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے 24 ارب ڈوب گئے

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر :

کراچی    :    کراچی اسٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کے آغاز میں ہی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی نے سرمایہ کاروں کے چوبیس ارب روپے ڈبے دیئے۔

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے سے جاری شدید مندی کا رجحان آج بھی برقرار رہا، کاروبار اور ہفتے کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1030 پوائنٹس کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی، جس کے باعث نفسیاتی حد 29 ہزار سے بھی نیچے  چلی گئی۔

آج کراچی اسٹاک ایکس چینج میں 300 سے زائد کمپنیوں کے شیئرز کی خریدو فروخت ہوئی، تاہم صرف 14 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مندی کا رجحان غیرملکی سرمایہ مقامی مارکیٹ سے نکلنا اور سرمایہ کاروں کا محتاط اور محدود رویہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے رجحان کے باعث 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اب تک کئی ارب روپوں کا ٹیکا لگ چکا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube