Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی عوام پر مہنگائی بم گرانے کی تیاری

SAMAA | - Posted: Feb 9, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 9, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عوام پرمہنگائی بم گرانے کی ٹھان لی، فرنس آئل، الیکٹرانکس کی اشیاء، کاسمیٹکس اور چاکلیٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب اور سندھ کو آٹا برآمد کرنے کی اجازت بھی دیدی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء اور سیکریٹریز نے شرکت کی، ای سی سی اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے لگژری آئٹمز پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی کے مطابق یہ اشیاء غریب آدمی کے استعمال میں نہیں بلکہ صرف امیر طبقہ ہی استعمال کرتا ہے اس لئے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کردی گئی ہے۔

ای سی سی نے فرنس آئل کی درآمد پر بھی 5 فیصد ریگولیٹری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے سے حکومتی ریونیو میں بھاری نقصان کو پورا کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا، دھاتی کچرے کی درآمد پر بھی 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی، انکم ٹیکس ادا نہ کرنیوالے درآمد کنندگان پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ای سی سی نے 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی اور ڈرگ پالیسی کی بھی منظوری دی، کمیٹی نے اسکریچ پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی بھی منظوری دے دی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنجاب اور سندھ سے ایک لاکھ ٹن آٹا برآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube