Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

وزیراعظم نواز شریف کا بجلی کی قیمت میں2روپے32پیسہ فی یونٹ کمی کا اعلان

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2014 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 12, 2014 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر :

 

پشاور : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد بجلی  کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا ہے، وزیراعظم کے اعلان کے مطابق بجلی کی قیمت میں دو روپے 32 پیسہ فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

پشاور آمد اور بشیر بلور کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کے بعد  پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کر رہی ہے، وزیراعظم نے اس موقع پر  اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں دو  روپے 32 پیسہ فی یونٹ کمی کردی گئی ہے، ہم دن رات ایک کر کے پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں، قوم کو  ریلیف دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی کمی کے باعث متعدد ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کررہے، تاہم چین کی انوسٹمنٹ پاکستان آ رہی ہے، ہم قرضے نہیں لے رہے ہیں، 90 کی دہائی میں پاکستان بھارت کو بجلی فراہم کرنے کی پوزیشن میں تھا، بجلی کے مسئلے پر ایک دو روز میں قابو نہیں پایا جاسکتا،  1997 میں ہمارے پاس اضافی بجلی موجود تھی۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو نیا پاکستان اور نیا خیبر پختونوا بنتے نظر آنا چاہیئے، پاکستان میں دھرنوں کی سیاست نہ ہوتی تو ملکی معیشت اچھی ہوتی، پچھلے دس بارہ برسوں میں بجلی کی قلت رہنا افسوس ناک ہے، ہم دن رات ایک کرے عوام کی خدمت کر رہے ہیں،دھرنے کی سیاست نہ ہوتی تو چین پاکستان میں بجلی کے کارخانے لگا چکا ہوتا، کوشش ہے کہ اپنی حکومت کی مدت کے دوران مسائل حل کر سکیں۔ انہوں نے عوام کو مزید خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جلد لاہور تا کراچی موٹڑ وے کا افتتاح اور آغاز کردیا جائے گا۔ بجلی کی مزید قیمت کم کرنے کیلئے کوئلہ سے پیدا ہونے والی بجلی کے پلانٹ لگا رہے ہیں، جب کہ  ایران کی سرحدسےنوابشاہ تک گیس پائپ لائن بچھائی جائےگی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube