ویب ایڈیٹر:
کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں 0.5 فیصد کمی کردی۔
اسٹیٹ بینک نے نئی مانٹیری پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ خسارے میں کمی کیلئے پیشرفت کی ہے، مالیاتی استحکام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات ٹھیک سمت جا رہے ہیں۔
رواں سال زرعی پیداوار گزشتہ سال سے بہتر رہنے کی توقع ہے تاہم عالمی ماحول کی وجہ سے ٹیسکٹائل کا شعبہ مشکلات کا شکار ہے، اس کے علاوہ توانائی بحران سے صنعتی پیداوار متاثر ہوتی رہے گی اور بڑے پیمانے پر اشیا سازی کی صنعت کی شرح نمو کم رہے گی جس کی وجہ سے رواں برس تجارتی خسارہ دباؤ میں رہنے کا امکان ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق موجودہ صورت حال کے تناظر میں آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود میں 0.5 فیصد کمی کرکے اسے9.5 فیصد کردی ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی سےمعیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے، اکتوبر2014میں مہنگائی کی شرح تیزی سےگھٹ کر5.8فیصد پرآگئی۔ سماء