Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

کاروبار کیلئے سازگار ممالک کی فہرست، پاکستان کی تنزلی، 128واں نمبر

SAMAA | - Posted: Oct 30, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 30, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

لندن : ورلڈ بينک نے کاروبار کیلئے سازگار 189 ممالک کی فہرست جاری کردی، پاکستان ايک درجہ تنزلی کے بعد 128 ویں نمبر پر آگیا۔

عالمی بینک نے کاروبار کیلئے سازگار ممالک کی فہرست جاری کردی، پاکستان 127 سے 128 ویں نمبر پر آگيا، ورلڈ بينک کے مطابق کاروبار کے آغاز ميں پاکستان کی رينکنگ ميں 7 درجے، تعميراتی اجازت ناموں ميں 4 درجے، بجلی کے کنکشن کے حصول ميں ايک درجے اور ٹيکس کی ادائيگيوں ميں 4 درجے کمی ہوئی، جس کے باعث کاروبار کیلئے سازگار ممالک کی فہرست ميں پاکستان کو ايک درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں سرحد پار تجارت اور ديواليہ پن کے معاملے ميں پاکستان نے بہتر کارکردگی کا بھی ذکر کيا گيا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube