Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

ہمارے مطالبات پورے کرو

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 6 months ago

پیٹرول پمپ پر قطار طویل سے طویل تر ہوتی جارہی تھی۔

حامد، اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ گاڑی میں شدید کرب میں تھا۔

اس کی ہمشیرہ درد زہ کی وجہ  سے کراہ رہی تھی۔

 خاتون کو درد سے نجات، زندگی کی نعمت پر بھاری لگنے لگی۔

آگے والی 2 تین گاڑیوں نے جگہ دی، لیکن لمبی  لائن درد کو بڑھا رہی تھی۔

گاڑی میں صرف چند قدم چلنے کا پیٹرول تھا، لڑکی نے زور دار چیخ ماری اور۔

ایک ننھی سی رونے کی آواز نے ماحول کا تناؤ کم کردیا

اسی دوران اس نومود کے کان میں پڑنے والی پہلی آواز تھی

۔۔۔ ’’ہمارے مطالبات پورے کرو‘‘ ۔۔۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube