Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

اپنا اپنا کام

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 6 months ago

ماسٹر لال دین کے ماتھے پر پسینہ چغلی کھارہا تھا کہ مہینہ دسمبر کا نہیں لگتا۔

اسلم سپاہی کی آنکھوں کی حیرانی شاید، آج اس کیلئے بھی اجنبی سی تھی۔

چھیمے کونسلر کے موٹاپے اور بے چین کروٹوں کے سامنے کرسی کم پڑتی جارہی تھی۔

اختر پٹواری کی فائلیں، بار بار بغل سے باہر چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

مولوی رحیم الدین بھی داڑھی کو معمول سے زیادہ کھینچ کر پریشانی دبانے  کی کوشش میں تھے۔

اتنے میں نئے تحصیلدار صاحب اپنی آخری بات کرکے اُٹھ کھڑے ہوئے۔

کہا ’’آج سے ہر کوئی صرف اور صرف اپنے کام پر توجہ دیگا‘‘۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube