سماء کی اینکر عنبر شمسی نے پروگرام ’’سوال‘‘ میں آرمی ایکٹ میں ترمیم پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے حمایت پر پر کئی سوال اٹھادیئے، آخر کیا وجوہات تھیں کہ پی ٹی آئی کی سخت مخالفت کرنیوالی دونوں اپوزیشن جماعتیں حکومت کے لائے گئے ترمیمی بل پر متفق ہوگئیں؟، اپوزیشن رہنماؤں کے چند روز قبل تک بیانات اور مؤقف پارلیمنٹ کے اجلاس تک پہنچتے پہنچتے تبدیل کیوں ہوگئے؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں کے سپورٹر اور ووٹر بھی اپنے رہنماؤں سے ناراض نظر آتے ہیں جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر کھل کر کررہے ہیں۔