Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ملتان میں حضرت میاں دلیر کا قدیم مزار

SAMAA | - Posted: Aug 25, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 25, 2019 | Last Updated: 3 years ago

ملتان کے اندرون بازارمیں واقع حضرت میاں دلیر کا قدیم مزار 200 سال گزر جانے کے بعد بھی خوبصورتی کے باعث برصغیر کے ہنرمندوں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حضرت میاں دلیر باہو کا قدیم مزار 200 سال قبل ملتان کے گورنر دیوان سانول مل نے تعمیر کروایا تھا۔زائرین پر سحر طاری کرنے والا سفید، سنہری، لال اور نیلے شیشوں سے سجا مزار دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ٹھیک حالت میں نہیں ہے۔ مرمت نہ ہونے کی وجہ سے گنبد کا مینار ٹوٹ کر گرچکا ہے جبکہ اطراف میں موجود ستون بھی کمزور ہو چکے ہیں۔

ایس ڈی او محکمہ آثار قدیمہ محمد غلام نے بتایا ہے کہ اگلے سال تک فنڈز کی امید ہے تاکہ مرمت کا کام کیا جاسکے۔ تاریخی حیثیت کے حامل مزار کو شکست و ریخت سے بچا کر اسے سیاحوں کيلئے ايک اچھا مقام بنايا جاسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube