وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں معیشت کی بہتری ، صحت اور تعلیم کی بہتری سمیت کئی وعدے کئے لیکن کیا انہیں پورا کرنے میں وہ کامیاب ہونگے ۔
سماء کے پروگرام نیوز بیٹ میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار عمار مسعود نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم ان کی اپنی حکومت کے لئے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں 21 میں بارہ وزیر اور مشیر اس پہلے پرویز مشرف حکومت کا بھی حصہ تھے ۔
جو وزیر مشرف کی حکومت میں ٹھیک نہیں تھے وہ اس حکومت میں کیسے ٹھیک ہوسکتے ہیں اگر عمران خان خان کے پاس اگر اچھی ٹیم نہیں ہوتی وہ 1992 کا ورلڈ کپ نہیں جیت پاتے ۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی انصار عباسی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان ملک کیلئے کچھ اچھا کرتے ہیں تو ان کو سپورٹ کرنا چاہیئے، عمران خان وزیر اعظم ہاوس میں نہیں رہیں گے بلکہ تین کمروں کے گھر میں رہیں گے ۔

تجزیہ کار محسن بیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کو حکومتی اخراجات میں کمی کا ٹاسک دیا ہے ، عمران خان کو اپنے نظریہ کو نافذ عمل کرنے کے لئے کچھ وقت خود دینا چاہئے۔