اسٹاف رپورٹ
کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند ہفتہ اٹھارہ اگست کو نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ عیدالفطر پیر بیس اگست کو ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے تیس روزے ہونے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ شوال کا چاند اٹھارہ اگست بروز ہفتہ تاخیر سے نمودار ہوگا اور پاکستان کے کسی بھی علاقے میں نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔
انیس اگست بروز اتوار کو پاکستان کے بیشتر حصوں میں شوال کا چاند دیکھا جاسکے گا اور اس طرح عیدالفطر بیس اگست بروز پیر ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے اجلاس کے بعد ہی کریں گی۔ سماء