کراچی میں تینتالیس پولنگ اسٹیشنز کےغیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کےامیدواروں کی برتری          لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا زہرہ شاہد کے قتل پراحتجاج        
کوئٹہ،صوبےبھرمیں ڈاکٹرزکی ہڑتال گیارویں روزمیں داخل،او پی ڈیزکا بائیکاٹ
Share |
Updated on: 11:10:26 AM ہفتہ, 11 اگست 2012

اسٹاف رپورٹ
کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی  ہڑتال گیارویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ مسیح کی ہڑتال کے باعث صوبے بھر میں مریض اور ان کے رشتے دار رل گئے ہیں۔ جبکہ صوبائی حکومت سکون کی نیند سو رہی ہے۔
 
کوئٹہ میں سول اسپتال ، بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹر غلام رسول کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال کو گیار روز گزر گئے ہیں۔

اس دوران  ڈاکٹروں کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں کام جاری ہے جبکہ او پی ڈیز میں ڈاکٹروں نے کام مکمل طور پر بند کر رکھا ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کئی روز سے ہڑتال کی جارہی ہے جلسے مظاہرے اور دھرنے کئے جارہے ہیں مگر صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے یہی رویہ اختیار رکھا اور ڈاکٹر غلام رسول کی بازیابی کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے جارہے ۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال اور حکومت کی عدم توجہ کے باعث ہڑتال نے غریب مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

دور دراز علاقوں سے آئے مریض ہڑتال کے باعث مایوس اپنے علاقوں کو لوٹتے ہیں جس سے نہ صرف انھیں ذہینی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے بلکہ مالی پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مریضوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ڈاختر غلام رسول کی بازیابی کے لئے موثر اقدامات کریں تاکہ ڈاکٹر اپنی ہڑتال ختم کر کے انسانیت کی خدمت کریں۔ سماء

سماء مقبول ترین  
سماء تازہ ترین 
کراچی میں تینتالیس پولنگ اسٹیشنز کےغیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کےامیدواروں کی برتری
لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا زہرہ شاہد کے قتل پراحتجاج
کراچی میں فائرنگ سے خاتون سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور سات زخمی
ایم کیو ایم نے دوبارہ اتنخاب کو مسترد کر دیا: فاروق ستار
زہرہ شاہد کے قتل کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا: عمران خان
پاکستان اوراسکاٹ لينڈ کے درميان دوسرا ون ڈے بارش کے باعث نہ ہوسکا
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی سے مزید مشاورت کی جائیگی: شہباز شریف
ملک میں گرمی- سکھر میں درجہ حرارت 42 جبکہ لاڑکانہ میں 47 سیٹی گریڈ