اسٹاف رپورٹ
راول پنڈی : پاک افواج کے زیر اہتمام اس سال بھی جشن آزادی کی تقریب تیرہ اگست کی شب پی ایم اے کاکول میں ہوگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی مسلسل پانچوں برس بھی جشن آزادی پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کے ساتھ منائیں گے۔
اس تقریب میں دیگر اعلیٰ فوجی حکام اور کیڈٹس کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی زیر تربیت افسران سے خطاب بھی کریں گے۔ سماء