اسٹاف رپورٹ
گوجرانوالہ : شہریوں پرتشدد کی فوٹیج بنانے والی سماء کی ٹیم پر ایس ایچ او نے تشدد کرکے کیمرہ توڑ ڈالا۔
باغبانپورہ پولیس حافظ آباد روڈ پرمکان کا قبضہ واگزار کروانے گئی تھی۔ واقعہ کی کوریج کے دوران ایس ایچ او ملک عرفان سمیت دیگر اہلکاروں نے سماء کا کیمرہ چھین کر توڑ ڈالا اور رپورٹر محمد فیصل کا موبائل فون چھین کر انہیں ایک مکان میں بند کر دیا۔
ایس پی سٹی محمود گیلانی نےموقع پر پہنچ کر سماء کے نمائندے کو رہائی دلائی۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی لیکن واقعے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا گیا۔ گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس اور الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ سماء