اسٹاف رپورٹ
کراچی: شھر میں جاری بدامنی رکنے نام نہیں لے رہی ۔۔ آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے چھ افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔
کراچي ميں اسلحہ بردار دہشت گرد کھلے عام گھومتے ہيں۔۔۔اور قانون کے رکھوالوں کے ہاتھ بھي نہيں آتے۔
ملير ميں دو سگے بھائيوں سميت تين افراد کي نماز جنازہ ادا کي گئي۔ مشتعل مظاہرین نے میتیں ماڈل کالونی سے ملیر کینٹ جانے والی سڑک پر رکھ پر ٹریفک معطل کر دیا۔۔۔ اور گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔۔۔
اورنگي ٹاون پانچ نمبر ميں ملزمان نے گولياں چلائي اور ايک شخص کو قتل کرديا۔۔۔عزيزآباد ميں ويلڈنگ کي دکان پر ملزمان نے گولياں برسائيں جس سے محمد حنيف جان سے گیا۔۔ لياري سے ايک شخص کي لاش ملي۔۔سرجاني ٹاون سے ايک نامعلوم شخص کي لاش ملي جسے تشدد کے بعد قتل کيا گيا منگھوپیر میں مسجد فیضان کےمؤذن افغان کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، بلديہ ٹاون ميں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ايک شخص کو قتل کرديا۔۔نيوکراچي ميں ٹريفک حادثے ميں ايک شخص کي جان گئي اور ايک زخمي ہوا۔۔جس پر مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادي۔