English | Urdu
 
     
پاک فضائیہ کے دوتربیتی مشاق طیارے گرکرتباہ، چار پائلٹس شہید         پاک فضائیہ کے دو تربیتی مشاق طیارے گر کر تباہ        
کوئٹہ پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خود کش حملہ آور گرفتار کرلیا
Share |
Updated on: 9:42:59 AM ہفتہ, 24 ستمبر 2011

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: کوئٹہ ان دنوں پھر شدید ٹارگٹ کلنگ کی زد میں ہے۔ پولیس نے کوئٹہ سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ صدر  نے ایران جانے والے زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے مزید تین افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں شال کوٹ پولیس نے ہزار گنجی سے مبینہ دہشت گرد زبیر احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں صدر مملکت سے ملاقات کرکے سانحہ مستونگ کی تحقیقات سے آگاہ کیا۔ صدر زرداری نے زائرین کی بس پر حملہ کرنے والوں کی فوری گرفتاری  کی ہدایت کی ہے۔

صدر نے انہوں نے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کو موثر بنانے پر بھی زور دیا۔

حکومتی اعلانات اور اقدامات کے باوجود کوئٹہ میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر ہزارہ برادری کے افراد کو  نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں نے کوئٹہ سے مچھ جانے والی ویگن کو  کوئٹہ سبی روڈ پر روک لیا اور بعض مسافروں کو اُتار کر ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے  تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔ سماء

سماء مقبول ترین  
سماء تازہ ترین 
پاک فضائیہ کے دوتربیتی مشاق طیارے گرکرتباہ، چار پائلٹس شہید
آزاد کشمیر،مسافر ویگن دریائے نیلم میں گرگئی،آٹھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
پاک فضائیہ کے دو تربیتی مشاق طیارے گر کر تباہ
توہین عدالت کیس، بابر اعوان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی
وائٹ ہاؤس نے پاکستان پر نئی پابندیوں سے متعلق بل مسترد کردیا
برطانیہ، فرانس کے سفارتخانوں کو مشکوک پائوڈر موصول
کراچی میں سابق حق پرست ناظم سمیت 11 افراد کو موت کی نیند سلادیاگیا
کوہاٹ میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دو افراد جاں بحق