اسٹاف رپورٹر
قلعہ سیف اللہ : بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں چارطلباء جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
قلعہ سیف اللہ کے علاقے تاران میں قلعہ سیف اللہ ژوب روڈ پر ٹوڈی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔حادثے کے نتیجے میں چار طلباء جاں بحق اور تین ہوگئے۔
جاں بحق ہونیوالوں میں تین کی شناخت امان اللہ اور میروائس کے ناموں سے ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ طلباء پکنک مناکر واپس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ سماء