اسٹاف رپورٹ
لاہور : داتا کی نگری میں بارشوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ گرمی کے ستائے روزہ دار بارش کا مزا لینے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور سہانے موسم کا لطف اٹھایا۔
اب کی بار برسات کا موسم آیا تو شروع کے دنوں میں بادل لاہور کے آسمان پر آتے ضرور تھے لیکن بن برسے گزر جاتے مگر پچھلے ایک ہفتے سے تو جیسے بادلوں نے شہر میں ڈیرہ ہی جما لیا۔
پانچ دنوں کے مختصر عرصے میں تیسری بڑی بارش سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ منچلے صبح سویرے ہونے والی موسلادھار بارش کا لطف اٹھاتے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم اگلے تیس دنوں میں بھی وقفے وقفے سے آتے رہیں گے۔
آئندہ چوبیس گھنٹے میں لاہور سمیت بالائی اور وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ سماء
ویڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے ویڈیو کے لنک پر کلک کریں