اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد کے پمز اسپتال ميں ڈاکٹروں کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد دو ماہ کی بچي کے پيٹ سے بچہ نکال لیا۔ راولاکوٹ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والي دو ماہ کی بچی کو پیٹ میں رسولی کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے آپریشن کے دوران، اس کے پیٹ میں سے بچہ نکال ليا۔
آپریشن سرجن پمز اسپتال، ڈاکٹر ظہیر عباسی کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا، ڈاکٹر ظہير عباسي نے بتایا کہ بچي کے پيٹ سے نکلنے والا فيوٹس اس کا جڑواں بہن يا بھائی ہے اور کی عمر چار ماہ کے برابر ہے۔ فیوٹس کو 3 گھنٹے کے کامياب آپريشن کے بعد بچی کے پيٹ سے نکالا گيا۔ بچی کو آئی سی يو ميں منتقل کر ديا گيا ہے۔ سماء