اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد : ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی شیرپاؤ کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کو گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں خطرات سے نمٹنے کیلئے پارلیمنٹ سے باہرجماعتوں سے بھی مشاورت کرنا ہوگی۔
اسلام آباد میں آفتاب شیرپاؤ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ ملک کی سالمیت و بقا داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ موجود صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کومل بیٹھ کرقومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ۔
آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قراردادوں پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ عوام کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ سماء