اسٹاف رپورٹ
نیو یارک : ہالی ووڈ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم ایپک کا دوسرا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کی کہانی نیکی اور بدی کی طاقتوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے گرد گھومتی ہے۔
اس لڑائی میں دوسری دنیا سے آئی ہوئی لڑکی بھی شریک ہوجاتی ہے جس کے بعد اس کی دلچسپ حرکتیں ایکشن کے ساتھ قہقہوں کا طوفان بھی لائیں گی۔ فلم کے دوسرے ٹریلر کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم آئندہ سال چوبیس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ سماء/ایجنسیز