اسٹاف رپورٹ
تھر : سندھ کے صحرائے تھر میں پراسرار بیماری سے درجنوں مور ہلاک ہوگئے۔ تھر کے دیہات میں پائے جانے والے خوبصورت موروں کی اموات سے مقامی لوگوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔
صرف ایک ہفتے میں چالیس مور موت کا شکار ہوئے۔ بیماری کی تشخیص کیلئے بیمار موروں سے نمونے حاصل کر کے کراچی بھیج دیئے گئے۔ مقامی افراد کے مطابق بیماری میں پہلے سوجن کے باعث موروں کی آنکھیں بند ہوجاتی ہیں اور چوبیس گھنٹوں کے اندرموت واقع ہوجاتی ہے۔ سماء