اسٹاف رپورٹ
کراچی : مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں اب پرچی سسٹم نہیں چلے گا۔ کالعدم تنظیمیں فطرہ بھی جمع نہیں کرسکتیں۔
بلاول ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فطرہ جمع کرنے کیلئے ضلعی حکومت سے اجازت لینا لازم ہوگا اور کالعدم تنظیمیں فطرہ جمع نہیں کرسکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پرچی مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور اب یہاں پرچی سسٹم نہیں چلے گا۔ سماء