اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد : پاکستان ريلوے ميں کروڑوں روپےکی کرپشن کا ايک اور سکينڈل سامنے آگيا۔
شالیمارایکسپریس کو رواں سال مارچ میں نجی کمپنی کے حوالے کیا گیا تھا۔ شالیمارایکسپريس کی نجی کاری میں نجي کمپني کو ناجائز فائدہ دينے کےليے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق جی ایم ریلوے سعید اختر نے نجي کمپني کے ساتھ 25 فیصد شئیرز کے عوض سستے داموں معاہدہ کیا۔
معاہدے کے تحت ٹرین کی تزئین پرنجی کمپنی کو 9 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کرنا تھے تاہم معاہدے کے برعکس ٹرین کی تزئین ریلوے نے کرائی اور نجی کمپنی نے ایک پائی بھی خرچ نہيں کي۔
ذرائع نے بتايا کہ محکمہ ريلوے کے حکام نے ٹرین کی ڈائننگ کاراورکیرج وین بھي بغیر کسی معاوضے کے نجی کمپنی کے حوالے کردی۔ سماء جس سے محکمے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچايا گيا.