اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثہ جات اور مالیاتی گوشواروں کی تفصیلات، 30 ستمبر تک طلب کر لیں۔
الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق، سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 30 ستمبر تک اپنے بینک اکاؤنٹس، نقد رقم، گاڑیوں، مکانات، اندرون اور بیرون ملک کاروبار اور دیگر پراپرٹی کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔
اراکین پارلیمنٹ کو اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سماء