پاکستان کی سری لنکا کے خلاف 188 رنز کی برتری، دو وکٹین باقی
Share |
Updated on: 6:11:38 PM بدھ, 11 جولائی 2012

اسٹاف رپورٹر
پالی کیلے: پالی کیلےٹیسٹ کےچوتھےدن کھیل کےاختتام پرپاکستان نے آٹھ وکٹیں گنواکردوسوننانوے رنزبنالیئے۔۔سری لنکاپراسےایک سواٹھاسی رنزکی برتری حاصل ہےجبکہ دوسری اننگزمیں اسکی دووکٹیں باقی ہیں۔
میچ کےچوتھے دن پاکستان نےاپنی دوسری اننگزستائیس رنزایک کھلاڑی کےنقصان پرشروع کی۔ اظہرعلی اورمحمد حفیظ نےدوسری وکٹ پرتیرانوے رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو کسی حد تک مشکلات سے نکالا۔
حفیظ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد باون رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد یونس خان اورمصباح الحق نےبھی جلد ہی ڈریسنگ روم کی راہ لی۔
اظہرعلی شاندار سنچری مکمل کرنے کےبعدایک سو چھتیس رنز بناکرآئوٹ ہوئے۔
دن کا کھیل ختم ہونے پر اسد شفیق پچپن رنزبنا کرکریز پر موجود ہیں جبکہ عدنان اکمل کوئی رن بنائے بغیر انکے ساتھ ہیں۔ رنگنا ہیراتھ نے چاراور دلہارافرننڈونےتین کھلاڑی آئوٹ کئے۔

سماء مقبول ترین  
سماء تازہ ترین 
پاکستان اور چین نے مشترکہ اقتصادی کوریڈور کے قیام پراتفاق کر لیا
آرمی چیف نے شریف برادران کے ساتھ ملاقات سے متعلق خبروں کو مفروضوں پر مبنی قرار دے دیا
الیکشن کمیشن نے آٹھ سو آٹھ ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
ایبٹ آبادمیں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیے
لاڑکانہ ، سکھر، بہاولنگر اور رحیم یارخان میں پارہ اڑتالیس ڈگری کو چھونے لگا
ایوان صدرمیں پروقارتقریب،صدرنےچینی وزیراعطم کونشان پاکستان پیش کیا
صدر آصف علی زرداری کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات
چینی وزیراعظم کی پاکستان آمد، شاندار استقبال،ایوان صدرمیں ظہرانہ