ممتاز افسانہ نگار منٹو کا صد سالہ یوم پیدائش
برائیوں پر نشتر چلانے کا جرم، فحش نگاری کے طعنے سہنے والا منٹو سماج کو آئینہ دکھا گیا۔ منٹو نے اردو افسانے کو نئی زندگی عطا کی۔ منٹو نے انسان کو اسکا اصل چہرہ دکھانا چاہتا تھا اور اس جرم کی پاداش میں منٹو نے مقدمے بھی بھگتے ۔ اسلام آباد سے مشکور علی کی رپورٹ
4:13:38 PM جمہ, 11 مئی 2012
|
|
 |
|
برازیل میں مدد گار ڈولفنز کے چرچے
برازیل میں ماہی گیروں اور ڈولفنز کی دوستی دو قدم آگے بڑھ گئی۔ ساحل کے قریب ڈولفنز کا غول ماہی گیروں کو مچھلیوں کے شکار میں مدد فراہم کرتا ہے۔
4:11:52 PM جمہ, 11 مئی 2012
|
|
 |
|
فیصل آباد میں مشتعل مظاہرین کی لوٹ مار
فیصل آباد میں مظاہرین نے عوام کو ہی لوٹ لیا۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج اور مظاہرہ کرنے والے خربوزے کے ٹرک کو دیکھ کر ٹوٹ پڑے۔
4:08:31 PM جمہ, 11 مئی 2012
|
|
 |
|
برکھا رت نے خوش گوار موسم کی نوید سنادی
ملک میں کئی دن سے شدید گرمی کا بسیرا تھا۔۔ بادلوں کے جھرمٹ اور تیز ہواؤں نے ابر رحمت کی نوید سنادی ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
4:00:01 PM جمہ, 11 مئی 2012
|
|
 |
|
شہادت ہےمقصودومطلوب ومومن،یوم شہداپرکراچی میں پروقار تقریب
میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی حفاظت میں اس لیے مسلماں میں اس لیے نمازی
یوم شہداء کے حوالے سے کراچی کینٹ میں شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں شہدا اور غازیوں کے اہل خانہ نے بھر پور شرکت کی اور ملک کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کراچی سے راجہ ثاقب کی رپورٹ
4:21:57 PM منگل, 1 مئی 2012
|
|
 |
|
شاہین کبھی پرواز سے ہوتا نہیں غافل
پی اے ایف اکیڈیمی رسالپور میں پاک فضائیہ کے افسروں اور کیڈٹس کی پروقار اور شاندار پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی۔ دوران تربیت شاندار کارکردگی پر چھ طلباء کو اعزازی ٹرافی جب کہ دو کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔ پیرا گلائیڈنگ کا شان دار مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کو ائیرچیف خود داد دینے میدان میں آئے۔ رسالپور سے ذکیہ منظور کی رپورٹ
10:48:51 AM ہفتہ, 28 اپریل 2012
|
|
 |
|
وطن کےمحافظ،شہداء کوننھےفوجیوں کیجانب سےخراج تحسین
مقامی اسکول ميں ننھے منے بچوں نے شہداء اور سياچن کے محاذ پر مادر وطن کی حفاظت پر تعینات پاک افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور برف تلے دبے جوانوں کے ساتھ پيش آنے والے واقعہ کی ياد تازہ کی۔ مزید جانتے ہیں کراچی سے غیاث الدین کی اس رپورٹ میں۔۔
10:26:35 AM ہفتہ, 28 اپریل 2012
|
|
 |
|
منوں مٹی تلے دبنے والے سپاہی محمد شعیب
6ناردرن لائٹ انفینٹری سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد شعیب کی حوصلہ مند بہنیں اپنے اکلوتے بھائی اوردیگرفوجی جوانوں کیلئے دعا گوہیں۔ کہتی ہیں کہ اللہ تعالی ٰ سب کو شیعب جیسا بہادربھائی دے۔ باہمت سپاہی کے والد عبدالرحیم کا حوصلہ بھی پہاڑجیسا ہے ۔ جواللہ کی رضا کوہی بہترسمجھتے ہیں ۔ سپاہی محمد شعیب کے آخری رابطے کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ چند دن قبل اسکردوسے فون کرکے اس نے سب گھر والوں کی خیریت دریافت کی۔
4:12:27 PM بدھ, 11 اپریل 2012
|
|
 |
|
کیپٹن ڈاکٹرحلیم کےاہلخانہ بیٹے کی واپسی کی آس میں
سیاچن کے برفانی تودے تلے دبنے والے جوانوں ميں پشاور کے کیپٹن ڈاکٹر حلیم جان بھی شامل ہيں۔ ان کے والدین چہیتے بہادربیٹے کی خيريت سے واپسی کي آس لگائے بيٹھے ہيں۔
سیاچن حادثے سے چند ہی دن قبل کیپٹن حلیم نے گھرفون کر کے والدین کی خیرت دریافت کیا تھی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر اس کا بھائی بھی دبئی سے پشاورپہنچ گیا ہے۔ والدین کے اصرار کے باوجود حلیم اللہ نے فوج میں نام کمانے کی خاطر ابھی تک شادی نہیں کی تھی۔ قوم کا بہادرسپوت مشکل ترین محاذ جنگ پرقاتل تودے کی زد دمیں آگیا۔
4:08:37 PM بدھ, 11 اپریل 2012
|
|
 |
|
چٹانوں جیسا حوصلہ رکھنےوالےگیاری سیکٹرکےجوان
اور جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں ان کو مردہ نہ کہوں وہ بھی تماری طرح زندہ ہیں۔
آئی ایس پی آر نے گیاری سیکٹر کے جوانوں کی یہ ویڈیو جاری کی ہے۔ جسے سانحہ سے صرف چار روز پہلے عکس بند کیا گیا تھا اور اس ویڈیو میں موجود بیشتر جوان وہی ہیں جو المناک حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔
اس عکس بندی میں گیاری سیکٹر پر تعینات اہل کاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہیں کیا خبر تھی کہ ان پر برف قیامت بن کر ٹوٹنے والی ہے۔
4:05:03 PM بدھ, 11 اپریل 2012
|
|
 |
|
| |
|